جے یو آئی(ف) باجوڑ کے قاری محمد الیاس قتل، آخری الفاظ وائرل

Spread the love

پشاور (بیورو چیف، عمران رشید خان) جے یو آئی(ف) باجوڑ

Journalist Imran Rasheed

باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جے یو آئی( ف) کے مقامی

رہنما اور بلدیاتی الیکشن میں جنرل کونسلر کے نامزد امیدوار قاری محمد الیاس

کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، جس پر جے یو آئی (ف ) کے رہنماؤں اور

کارکنوں کی جانب سے مقتول رہنما کی لاش سڑک پر رکھ کر سول کالونی خار

کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقررین نے قتل میں ملوث عناصر کو جلد

از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا-

=پڑھیں= توپک زما قانون، انکار پر دوشیزہ، ناراضگی پر بیوی قتل

تفصیلات کے مطابق محفوظ تصور کیے جانے والے ہیڈ کوارٹر خار باجوڑ میں

نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جے یو آئی(ف) کے مقامی رہنما کو قتل

کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب محمد الیاس ایم اے کا

پرچہ دے کر امتحانی مرکز سے باہر آئے۔ محمد الیاس بلدیاتی الیکشن میں جے یو

آئی (ف) کے جنرل کونسلر کے نامزد امیدوار بھی تھے۔ فائرنگ سے وہ موقع پر

ہی دم توڑ گئے۔ جب کہ مسلح افراد ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے، مقتول

محمد الیاس کے بڑے بھائی مفتی سلطان محمد کو بھی دوسال قبل گھر کے قریب

فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

جے یو آئی (ف ) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مقتول رہنما کی لاش

سڑک پر رکھ کر سول کالونی خار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقررین

نے قتل میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں

کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا- باجوڑ پولیس کے ایس پی انویسٹی گیشن محمد زمان

خان کی جانب سے قاری الیاس کے قاتلوں کیلئے خار کے مختلف علاقوں میں

سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں قاتلوں کے گرفتاری

کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقتول کے آخری الفاظ وائرل ہر آنکھ اشکبار

جمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑ کے رہنماء اور جنرل کونسلر کے امیدوار قاری محمد

الیاس کے قتل کے بعد کے یو آئی (ف) باجوڑ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر مقتول

کے آخری الفاظ بمعہ انکے فوٹو وائرل کر دئیے گئے جس میں وہ پشتو زبان یہ کہتے

سنائی دے رہے ہیں کہ میرے مرنے کے بعد میری لاش چوک میں رکھ کر احتجاج کریں

اور تحریری طور پر بھی اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں تاکہ دیگر علماء کرام اور ساتھیوں

کو تحفظ مل سکے کیونکہ ہمارے ساتھ پہلے بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں میری

لاش خراب ہونے سے پہلے دفن کردینا مقتول کے آخری الفاظ سن کر ہر آنکھ اشکبار ہے_

جے یو آئی(ف) باجوڑ ، جے یو آئی(ف) باجوڑ ، جے یو آئی(ف) باجوڑ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply