0

جے کے این ایس ایف کا ایل او سی پر دھرنا دینے کا اعلان

Spread the love

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے کنٹرول لائن پر پر امن دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ہم مادر وطن کی آزادی ،خود مختاری ،خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے اور ریاست کے قدرتی راستوں کی بحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں .

تفصیلات کے مطابق این ایس ایف کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کے وسائل پر یہاں کے عوام کا کنٹرول کےلئے 10فروری بروز اتوار 11بجے دن اپر اڈہ شہید گل نواز بٹ کے مزار سے چہلیانہ (ٹیٹوال)کی جانب چلو چلو ’’ٹیٹوال چلو ‘‘ریلی کا آغاز کیا جائے گا اور چہلیانہ پہنچ کر کنٹرول لائن پر پر امن دھرنا دیا جائے گا ،

اجلاس میں این ایس ایف کے سینئر رہنمائوں کامران مغل ،ملک وسیم ،عدیل شریف ،سردار یارس اعوان ،اویس کیانی ،عمر لون ،ارسلان عباسی ،سکندر مغل و دیگر نے شرکت کی ،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مقبول بٹ شہید کے مشن کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ،ریاست جمو ں و کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے ،ریاست کی تمام اکائیوں کے عوام ریاست کی آزادی و خود مختاری چاہتے ہیں ،اقوام عالم کی تنازعہ کشمیر پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ 13فروری کو یوم شہدائے چکوٹھی بھی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا .

Leave a Reply