,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

جے ٹی این کُنڈلی، آج کا دن صحت و دولت کیلئے صدقات و خیرات کا متقاضی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جے ٹی این کُنڈلی

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج غیر معمولی دن ثابت ہو سکتا ہے آپکو حیران کن خبریں ملیں گی اور تھوڑی

سی محنت زیادہ کرنا ہو گی اور کسی دوسرے سے امیدیں مت لگائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپکو اس وقت ٹنشن سے نکلنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ ذہنی طور پر آپ

مزید پریشان ہو سکتا ہیں۔ آج وارننگ ہے دوسروں سے دوری اختیار کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صحت کا صدقہ دیں۔ آپ کیلئے بے حد ضروری ہے۔ آپ جس بھی کام کی امید

لگا کر بیٹھے ہیں وہ پوری ہو گی مگر اس میں ابھی کچھ وقت بھی درکار ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

پہلے کئی دنوں سے تبدیلی کے حوالے سے اشارے دیئے جا رہے ہیں۔ مگر آپ

مسلسل اسکو نظر اندز کر رہے ہیں کیا اسوقت سمجھ آئیگی جب سر پڑے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپکی گھریلو زندگی میں اب صورتحال بہت سے معاملات میں تبدیل ہونے جا

رہی ہے اور اب حالات کو اپنانا ہوگا آپ نے بہت لاپرواہی کا مظاہرہ کر لیا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اسوقت ستاروں کی پوزیشن برسوں کے بعد بدلی ہے اور وہ ہو سکتا ہے جو

زندگی میں پہلے نہیں ہوا۔ اسلئے خود کو اس کیلئے تیار رکھیں-

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اپنے دماغ سے فکر نکال دیں، اللہ نے چاہا تو جو بات دماغ میں چل رہی ہے وہ

اندیشہ غلط ثابت ہو گی اور آپکو اللہ ہر مشکل سے دور رکھیں گے۔ انشاء اللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اپنے نام میں تبدیلی ممکن ہو تو ضرور کریں ورنہ کوئی چھوٹا نام ساتھ رکھ لیں

جو الف سے یا م سے بنتا ہو۔ آج ملی جلی کیفیت والا دن ہے صبر سے چلنا ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

صورتحال آج بھی اچھی اور آپکے حق میں ہے، کسی جانب سے چھوٹی بڑی

رقم اور کسی دوست کی جانب سے اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔ انشاء اللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اب بڑے محدود انداز سے اپنی حیثیت کے مطابق اہم فیصلے بڑی تیزی

سے کرنا ہوں گے، اب پرانی باتیں بھول کر آگے بڑھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

صحت سے متعلق آج بھی صدقہ ضروری ہے، تین مرتبہ سورة فلک اور الناس

پڑھ کر روزانہ خود پر پھونک لیا کریں، جادو ٹونے سے محفوظ رہیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اچھا دن ہے آپکو اچھی اور خوشگوار خبر ملے گی، ایک اہم فیصلہ ہو سکتا

ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہو سکتا ہے یہ بڑی اہم پیش رفت ہو گی۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جے ٹی این کُنڈلی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply