G20

جی 20 ممالک کا پاکستان کو قرض واپسی میں 80 کروڑ ڈالرز کا وقتی ریلیف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) جی 20 ممالک پاکستان

پاکستان کو جی 20 ممالک کے گروپ سے قرضوں کی ادائیگی میں 800 ملین

ڈالرز کا ریلیف مل گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق گذشتہ 7 ماہ کے دوران 14

ممالک نے پاکستان کیساتھ اسے قرض کی واپسی میں رعایت دینے کے معاہدے

کیے ہیں، جن کے تحت عارضی طور پر پاکستان کو 800 ملین ڈالر کا ریلیف مل

گیا ہے۔ ان کے علاوہ 2 اور ممالک نے بھی پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں

ریلیف دینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

=—= پاکستان مزید ایک ارب ڈالر قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے کوشاں

سرکاری دستاویزات کے مطابق جاپان، روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات

اور برطانیہ کیساتھ اب تک ایک ارب ڈالر قرض کی ری شیڈولنگ کے معاملات

طے نہیں پا سکے۔ وزارت اقتصادی امور کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ

اگرچہ ان 6 ممالک نے اب تک قرض میں ریلیف سے متعلق معاہدوں کی توثیق

نہیں کی ہے تاہم اس ماہ کے آخر تک معاہدے ہوجانے کی توقع ہے۔ وزارت

اقتصادی امور کے مطابق پاکستان جی 20 ممالک سے مئی تا دسمبر 2020ء کے

عرصے کیلئے 1.8 بلین ڈالر کے قرض کی واپسی میں ریلیف کی توقع کررہا تھا۔

اس میں 1.47 بلین ڈالر قرض کی اصل رقم اور 323 ملین ڈالر کا سود شامل ہے۔

=—= پاکستان پر ماہ اگست میں جی 20 کے 25.4 بلین ڈالر واجب الادا تھے

وزارت اقتصادی امور کا اندازہ ہے کہ پاکستان قرض میں سعودی عرب سے 613

ملین ڈالر، چین سے 309 ملین ڈالر، کینیڈا سے 23، فرانس سے 183، جرمنی

سے99، اٹلی سے 6، جاپان سے 373، جنوبی کوریا سے 47، روس سے 14،

برطانیہ سے 1 اور امریکا سے 128 ملین ڈالر کا عارضی ریلیف حاصل کرسکتا

ہے۔ واضح رہے پاکستان پر رواں سال اگست میں دنیا کے 20 دولت مند ترین

ممالک (جی 20) کے 25.4 بلین ڈالر واجب الادا تھے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

جی 20 ممالک پاکستان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply