G20

جی 20 ممالک کا عالمی معیشت کیلئے 5 کھرب ڈالردینے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) جی 20 ممالک اعلان

دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کرونا وباء کے باعث، ہنگامی طور پر طلب کردہ، جی 20 ممالک کے اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عالمی وباء پر قابو پانے، صحت و معیشت سے متعلق تمام اقدامات اٹھانے سمیت جی 20 نے عالمی معیشت کوسہارا دینے کیلئے 5 کھرب ڈالر فراہم کرنے کا بھی اعلان کر دیا-

مزید پڑھیں: غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگیاں معطل کرنا ہونگی، عالمی مالیاتی ادارے

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرما نروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی سربراہی میں گزشتہ روز جی ٹونٹی ممالک کی ہنگامی ٹیلی کانفرنس ہوئی، کانفرنس سماجی فاصلے کے اصول کے پیشِ نظر ورچوئل طور پر منعقد کی گئی۔ جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تمام مندوبین نے آن لائن شرکت کی، جی ٹوینٹی کانفرنس کے شرکاء میں امریکہ، چین، روس، فرانس، کینیڈا، جرمنی اور جاپان کے صدور سمیت عالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

کرونا وائرس کیخلاف مشترکہ محاذ پر لڑنے کا عزم

کانفرنس کے بعد جی ٹونٹی کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کیخلاف مشترکہ محاذ پر لڑنے کیلئے پر عزم ہیں، عالمی وبا سے پیدا ہونیوالے صحت اور معیشت پر اثرات سے نمٹنا اولین ترجیح ہے۔ لوگوں کی جانیں، کاروباراور آمدنی بچانے، صحت و معیشت کے شعبے میں تمام ضرورتمند ممالک کی امداد کیلئے پر عزم ہیں۔ وباء کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات اٹھانے پر تیار ہیں- ضرورت پڑی تو دوبارہ اجلاس بلائیں گے۔

کرونا کیخلاف برسرِ پیکار ترقی پذیر ممالک کی مدد ناگزیر

چینی صدر شی جن پنگ کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا وباء کے باعث عالمی معیشت کو دھچکا لگا ہے، معیشت کی بحالی کیلئے ممالک کو تجارتی رکاوٹیں ہٹانی چاہیے۔ شاہ سلمان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کرونا عالمی سطح پر معاشی ترقی اور شرحِ نمو کی راہ میں حائل ہوگیا ہے۔ جی ٹوئنٹی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرونا کیخلاف برسرِ پیکار ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں۔ اشیاء اور خدمات میں رکاوٹوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت اور کرونا وباء سے لڑنے کیلئے ایک متحدہ جواب ضروری ہے۔

کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کیلئے سعودی عرب کا تعاون کا عندیہ

وباء کیخلاف جنگ میں ہم عالمی ادارہِ صحت کے شانہ بشانہ ہیں اور ویکسین کی تیاری میں سعودی عرب تعاون کریگا۔ انہوں نے کرونا سے متاثر مریضوں کی جلد صحییابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جن ممالک میں لوگ کرونا سے لڑتے لڑتے جان ہار گئے انکےساتھ تعزیت کی۔

جی 20 ممالک اعلان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply