جی ہاں عوام کی مہنگائی کی ”دھاڑیں“ حکومت گرا دیں گی ،بلاول بھٹو

Spread the love

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں بجلی ، گیس مہنگی، پٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پہ کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ± دھاڑ آپکی حکومت گرادیگی۔سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو نے کہا جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں ، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنےوالے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا،سندھ سے چیخیں آرہی ہیں سندھ کی زراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہور ہی ہیں ،پورے پاکستان سے اٹھنے والی عوام کی یہ دھاڈیں آپکی حکومت گرادیں گی۔

Leave a Reply