0

جی میل سروس ڈاﺅن مسئلہ حل

Spread the love

دنیا کے مختلف حصوں میں 29جنوری کی شام گوگل کی جی میل سروس جی میل نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ای میلز تک رسائی سے محروم ہوگئے۔جی میل ویب سائٹ اور ایپ سروس ڈاﺅن ہوگئی اور صارفین مسلسل لوڈ کرنے کی کوشش میں ناکامی کا سامنا کرتے رہے۔صارفین کو ای میلز اوپن کرنے کی کوشش میں ایک عجیب ایرر 404 کا سامنا کرنا پڑا،ان کے سامنے لکھا تھا ‘ 404 ایک ایرر ہے، مطلوبہ یو آر ایل سرور میں مل نہیں رہا، ہم بس یہی جانتے ہیں۔ اس پیغام کےساتھ ایک ٹوٹے ہوئے روبوٹ کی تصویر بھی دی گئی تھی۔ویب سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق اس طرح کے مسائل کا سامنا دنیا بھر میں صارفین کو کرنا پڑا تاہم مغربی یورپ میں زیادہ مسئلہ سامنے آیا، جس کی ممکنہ وجہ اس وقت وہاں زیادہ صارفین کا آن لائن ہونا تھا۔گوگل کے مطابق مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے، ہم اس تکلیف پر معذرت کرتے ہیں اور آپ کے تحمل اور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave a Reply