جینیفر بل گیٹس مصری نوجوان نائل نصر رشتہ ازداوج میں منسلک

جینیفر بل گیٹس مصری نوجوان نائل نصر رشتہ ازداوج میں منسلک

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این‌ انٹرنیشنل نیوز) جینیفر بل گیٹس

عالمی سطح پر معروف کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی اور

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر نے اپنے

مصری منگیتر نائل نصر سے شادی کر لی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ

جوڑا پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر نیویارک میں عام تقریب میں رشتہ

ازدواج میں منسلک ہوا۔ تقریب کے موقع پر دیہی سڑکوں کو بند کر دیا تھا جبکہ

اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز کا خرچہ ہوا۔ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس

فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔ اسی جگہ پہلے

شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئی اور پھر دعوت کا انعقاد ہوا۔

جینیفر بل گیٹس

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بل گیٹس کی بیٹی اور مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے کی رپورٹس 2017ء

میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہو گئی تھیں کہ جلد ہی

دونوں شادی کر لیں گے۔ تاہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ

سے ان کی شادی ممکن نہ ہو سکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی

قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے۔ جنوری 2020ء

میں دونوں نے منگنی کی تھی اور اس کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے

کی گئی۔ جینیفر گیٹس نے منگیتر کیساتھ برف پوش علاقے میں کھچوائی گئی

رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 10 لاکھ بار بھی نائل نصر کی

پیشکش قبول کرتیں اور وہی ان کے لیے بہترین شخص اور پہلی پسند ہیں۔ نائل

نصر نے بھی جینیفر گیٹس کیساتھ منگنی کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر

کیں جس میں بل گیٹس کی بیٹی کو انگوٹھی کیساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

نائل نصر کے والدین عرب ملک کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں،

وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے۔

نائل نصر کی پیدائش امریکہ میں ہوئی تھی، تاہم ان کی پرروش کویت میں ہوئی

اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم امریکہ سے حاصل کی۔ نائل نصر اور جینیفر گیٹس نے

امریکہ کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے، مصری نوجوان نے

2013ء جبکہ جینیفر گیٹس نے 2018ء میں ماسٹر کیا اور دونوں کو گھڑ سواری

کا شوق ہے۔ ستمبر 2021ء میں جینیفر گیٹس نے شادی کی رسومات کے آغاز

کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، اس تقریب کی میزبانی ملینڈا گیٹس نے

کی تھی۔ خیال رہے کہ اگست 2021ء میں جج کی جانب سے منظوری دیئے

جانے کے بعد شادی کے 27 سال بعد بل گیٹس اور ملینڈا فرنچ گیٹس کی طلاق ہو

گئی۔

جینیفر بل گیٹس ، جینیفر بل گیٹس ، جینیفر بل گیٹس ، جینیفر بل گیٹس

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply