Ex Prime-minister Nawaz Sharif Medical Checkup at services hospital Lahore 0

جیل میں نواز شریف سے ذاتی معالج کی ملاقات ، رپورٹس کا معائنہ ، بلڈ ٹیسٹ تجویز

Spread the love

کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ملاقات کرا دی گئی، انہوں نے رپورٹس کا معائنہ کیااور بائیں بازو میں درد کی تشخیص کو ضروری قرار دیا، ڈاکٹر سے نواز شریف کی ملاقات تیس منٹ تک جاری رہی۔ ذاتی معالجین نے بلڈ ٹیسٹ تجویز کیا، جیل کا ڈاکٹر بھی موقع پر موجودرہا۔ ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ،ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف سے ادویات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے ٹیسٹ کی رپورٹس آئیں گی، تو ہسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے، جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا نواز شریف کو جس طرح کی بھی طبی امداد درکار ہوں گی وہ فراہم کی جائیں گی ۔ دوسری طرف نواز شریف کے کمرے میں ایل ای ڈی بھی لگا دی گئی، تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ وہ کون کون سی نشریات دیکھ سکیں گے۔

Leave a Reply