جہلم،جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بیٹے کی فائرنگ،ماں3بچے اور راہگیر جاں بحق

جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم کے نواحی گائوںآڑھا بڈھار میں زمین کے تنازع پرسوتیلے بیٹے نے

فائرنگ کرکے ماں3 بچوںاور ایک راہگیر کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق آڑھا بڈھار کی رہائشی

عورت فرزانہ اپنے دو بیٹوں تین سالہ سبحان،گیارہ سالہ ابراہیم اور بارہ بیٹی ثنا کے ہمراہ گاڑی پر

گھر جا رہی تھی کہ سوتیلے بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ماں تینوں بچوں

سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آکرجان کی بازی ہار

گیا،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: