جہانگیر ترین کو خدشات ہیں کہ شاید ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، شہزاد اکبر

Spread the love

جہانگیر ترین کو خدشات

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) مشیر احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شوگر

انکوائری کمیشن کی رپورٹ مئی 2020 میں آئی تھی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور دیگر معاملات

سامنے آئے، جہانگیر ترین کو کچھ خدشات ہیں کہ شاید ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،نیب کو سبسڈی

سے متعلق چیزیں بھیجی گئیں کہ اگر بدعنوانی ہو تو اس پر کارروائی کرے، ایف بی آر کو کہا گیا کہ

5 سال کا آڈٹ کیا جائے۔ ہفتہ کویہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد

اکبر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی، منسٹری

آف انڈسٹریز کو کارروائی تفویض کی گئی۔شہزاد اکبر نے کہا کہ احتساب کا کام آسان نہیں اس میں

آپ دوست نہیں بناسکتے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کو اسلام آباد، لاہور اور

سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، تینوں جگہوں سے قرار پایا کہ یہ کارروائی قانون کے مطابق ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کو سبسڈی سے متعلق چیزیں بھیجی گئیں کہ اگر بدعنوانی ہو تو اس پر

کارروائی کرے، مسابقتی کونسل نے ایک رپورٹ جاری کی، جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔مشیر

داخلہ نے کہا کہ ایف بی آر کو کہا گیا کہ 5 سال کا آڈٹ کیا جائے، ٹیکس کی مد میں کلیکشن پچھلے

ادوار سے 100 فیصد زیادہ تھی، اب تک ایف بی آر 400 ارب کی لائیبلیٹی امپوز کرچکی ہے، گزشتہ

سالوں کے واجبات تمام کسانوں کو ادا ہوچکے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ایف آئی اے کو دو معاملات

بھیجے گئے، ایک افغانستان کو ایکسپورٹ چینی سے متعلق تھا جبکہ دوسرا کچھ شوگرملز کے آڈٹ

میں منی لانڈرنگ کی نشاندہی تھی۔

جہانگیر ترین کو خدشات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply