جہانگیر ترین مقدمہ درج

جہانگیر ترین اورعلی ترین پر اربوں کے فراڈ کا مقدمہ درج

Spread the love

جہانگیر ترین مقدمہ درج

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے سوا تین ارب روپے کے

مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج

کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری

فاروقی پلپ کمپنی کے اکاونٹ میں جی ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کئے، بند فیکٹری میں

منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکانٹس میں منتقل ہوئی۔ اس طرح بند فیکٹری میں

پیسے لگا کر 3 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ

سے ڈالر خریدے اور رقم بیرون ملک منتقل کی۔ جہانگیر ترین کا داماد گودے کے درخت سے کاغذ

بناتا تھا۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شیئر ہولڈرز ہیں۔ ایف آئی اے نے جہانگیر

ترین کے دست راست سابق سیکرٹری زراعت رانا نسیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔ رانا نسیم

بطور چیف فنانشل افسر جہانگیر ترین کی کمپنی میں کام کر رہا ہے اور گنے کی خریداری میں غبن

کرتا تھا۔

جہانگیر ترین مقدمہ درج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply