جہانگیر ترین مقدمہ درج

جہانگیر ترین اورعلی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

Spread the love

جہانگیر ترین علی ترین

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے

صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی جبکہ ایف آئی اے سے آئندہ

سماعت پررپورٹ طلب کرلی ۔دوران سماعت فاضل جج نے قراردیا آئندہ بحث ہوگی کہ کیس بینکنگ

عدالت میں چلے گا یا سیشن عدالت میں؟عدالت نے وکلاء کو دائرہ اختیار سے متعلق دلائل کیلئے بھی

آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ،بینکنگ جرائم کورٹ کے جج امیر محمد خان نے درخواست ضمانتوں پر

سماعت کی ،دوران سماعت کیس میں شریک دیگر ملزمان رانا نسیم اور عامر وارث بھی عدالت میں

پیش ہوئے ،جہانگیر ترین کے وکیل نے موقف اختیار کیا ایف آئی اے نے 14 اپریل کو نوٹس بھیجااور

کاروبار کا تمام ریکارڈ مانگاہے ، ہم 19 اپریل کو ایف آئی اے کے روبرو پیش ہونگے تاہم اتنی جلدی

ریکارڈ اکٹھا کرنا ممکن نہیں ،عدالت نے وکلا ء کو عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل مکمل کرنے کا حکم

دیتے ہوئے آئندہ تفتیشی رپورٹ ایف آئی اے سے طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک

توسیع کردی ۔ اس موقع پر جہانگیرترین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے دیگر پی ٹی آئی کے رہنمااسلم

بھروانہ، نعمان لنگڑیا ل، طاہر رندھاوا ، خواجہ شیراز، اجمل چیمہ، عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ،

امیر محمد خان، خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نزیر بلوچ، چوہدری افتخار گوندل، سلمان

نعیم، امین چو ہد ری، عون چودھری سید عمران شاہ بھی موجود تھے ،احاطہ عدالت میں جہانگیر

ترین کے حامیوں نے ان کاپھولوں کی پتیوں کیساتھ استقبال کیا ۔بینکنگ عدالت میں پیشی کے بعد میڈ

یاسے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا مجھ پر تین ایف ائی آرز ہیں کہیں پر شوگر مافیا کا

الزام نہیں ،مجھ پر جو مقدمات ہیں اس پر کہیں پر بھی مجھ پر چینی کا ریٹ بڑھنے کا ذکر نہیں ، مجھ

جو الزام لگایا گیا ہے وہ 10 سال پرانے فیصلے ہیں،میں ٹھیک ٹھاک ٹیکس دیتا ہوں،میں نے ساری

زندگی ایمانداری سے کام کیا، سیاست میں آکر پیسہ نہیں بنایا،میں پہلے ذمہ دار تھا اور کاروباری

شخص تھا جس کے بعد میں سیاست میں آیا ،مجھے سائیڈ پرلگانے کی کوشش کی جارہی ہے،میں

سرخرو ہوں گا، میں اپنے مقدمات کا مقابلہ کرنے کیلئے موجود ہوں، میں عمران خان کے دفتر میں

نہیں جاتا مجھے نہیں معلو م کون سازش کر رہا ہے ۔ یہ کیس ایس ای سی پی کے پاس ہونا چاہیے۔

سیاست میں آکر کاروبار شروع نہیں کیا، بے بنیاد اور جھوٹی کہانیاں بنائی جا رہی ہیں۔ پہلے کاشتکار

تھا پھر کاروبار میں آیا، اس کے بعدسیاست میں آیا، میری پاکستان میں ایک نیک نامی ہے۔اس موقع پر

پی ٹی آئی کے رہنماراجہ ریاض نے انصاف نہ ملنے پر اگلا قدم اٹھانے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا 40

ارکان حکومت سے انصاف مانگ رہے ہیں ،ریاست مدینہ کے ایم این ایز وزیر اعظم سے انصاف

مانگ رہے ہیں ،آپ کپتان ہیں اور آپ انصاف نہیں کر پا رہے ۔اس با ت کو مزید آگے نہ بڑھایا جائے

،ہم ابھی تک تحریک انصاف کے پرچم کے نیچے کھڑے ہیں ،ہم آخری بار کہہ رہے ہیں اگر اب بھی

انصاف نہ ملا تو اگلی بار بار ہم اپنا لائحہ عمل اختیار کر یں گے ،پی ٹی آئی رہنما ا سحاق خاکوانی

نے بھی جہانگیر ترین سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا 5 سے 6 روز میں حقائق سامنے

لائیں گے ، جہانگیر ترین کیساتھ کھڑے ہیں،کیونکہ وہ مخلص کارکن ہیں، انہیں برے وقت میں چھوڑ

نہیں سکتے ۔

جہانگیر ترین علی ترین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply