جہانگیر ترین مقدمہ درج

جہانگیر ترین اورعلی ترین کی عبوری ضمانت منظور

Spread the love

جہانگیر ترین ضمانت منظور

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی

5،5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

جہانگیر ترین اور علی ترین نے حال ہی میں ایف آئی اے میں درج کیے جانے والے مقدمے میں اپنی

ضمانتیں کرائی ہیں جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں شخصیات کو 7 اپریل تک گرفتار

کرنے سے روک دیا۔بینکنگ کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے سے تمام ریکارڈ بھی

طلب کرلیا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)لاہورکی تحقیقاتی ٹیم نے3 ارب14

کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا مقدمہ 22 مارچ کو درج کیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر

ترین نے پلپ کمپنی میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے غیرقانونی شیئر منتقل کیے۔ایف آئی آر کے

مطابق جے ڈی ڈبلیو سے پلپ کمپنی میں شیئرز فراڈ کے ذریعے منتقل کیے گئے جب کہ کمپنی کے

باقی عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

جہانگیر ترین ضمانت منظور

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply