جہانگیر ترین مقدمہ درج

وفاقی وزرا کا جہانگیر ترین ،وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب کا راجہ ریاض سے رابطہ

Spread the love

جہانگیر ترین سے رابطہ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک بننے کے

خدشات پر وفاق اورپنجاب حکومت میں ہلچل مچ گئی ہے اور رابطے اور ملاقاتیں تیز ہوگئی ہیں

حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان دوبارہ رابطہ ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا

نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جا کے بعد

جہانگیر ترین گروپ نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، جہانگیر ترین نے

پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات وفاقی وزرا کے سامنے رکھے تو انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ

پنجاب حکومت سے متعلق ان کے اعتراضات کو دور کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے وفاقی وزرا

کے سامنے یہ مطالبہ بھی رکھا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے،

خبریں ہیں کہ حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان ہفتے کو دوبارہ ملاقات ہوگی۔دوسری

جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر صدارت سیاسی صورتحال پر اجلاس ہوا ہے۔ حکومت

پنجاب نے بھی جہانگیر ترین گروپ سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کے دوران ترین گروپ

سے معاملات کو افہام تفہیم سے طے کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا گیا کہ اس

گروپ کو سیاسی طور پر ساتھ ملایا جائے۔دوسری جانب جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی راجہ ریاض

نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی عثمان بزدار

سے ملاقات کا امکان ہے۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاوس نے کہا ہے کہ تحفظات دور

کرنے کو تیار ہیں۔۔ دوسری طرف ہم خیال گروپ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبرنوانی

آج پنجاب اسمبلی میں خطاب کریں گے اور ترین گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے متعلق

اسمبلی فلور پرآگاہ کریں گے۔

جہانگیر ترین سے رابطہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply