جھوٹے اور بہتان باز کو کیا کچھ سننا پڑرہا ہے، ابھی تو آغاز ہے،مریم نواز

Spread the love

اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے

کہ عدل و انصاف فقط حشرپرموقوف نہیں،زندگی خودبھی گناہوں کی سزادیتی ہے۔

جمعہ کو حرم کعبہ کے باہروزیراعظم پرہونیوالی نعرے بازی پراپنے ردعمل میں

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہاکہ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو

انشااللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،اللہ میری توبہ، یہی نظامِ قدرت ہے،مریم

نواز نے کہاکہ جھوٹے اور بہتان باز کو کیا کچھ سننا پڑرہا ہے، ابھی تو آغاز ہے ۔

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ نواز

شریف کو قید توکر سکتے ہو، اس کے نظریے کو نہیں۔ مریم نوازنے کہاکہ اس کا

نظریہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، عوام کی حکمرانی ہے، ووٹ کی

حکمرانی ہے اور یہ نظریہ کبھی ہار نہیں سکتا۔ انہوںنے کہاکہ اس کو کامیاب ہی

ہونا ہے انشاء اللہ۔

Leave a Reply