جھولے سے گِر کر

اوکاڑہ، جھولے سے گِر کر دو بہنیں جاں بحق، مقدمہ درج

Spread the love

جھولے سے گِر کر

اوکاڑہ /اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر جاں بحق بچیوں کی تعداد

دو ہوگئی۔پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں جھولے سے گرکرجاں بحق ہونیوالی دونوں بچیاں بہنیں تھیں۔

پولیس نے جاں بحق بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ جھولوں کے مالک حاکم

علی، اللہ دتہ، عجب خاں، اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔گزشتہ روزجھولے سے گر کر8

سالہ پپی بی بی جاں بحق ہوئی تھی، حادثے میں زخمی 6 سالہ نواب بی بی نے ہسپتال میں دم توڑا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیںدوسری جانب وفاقی وزیر

اطلاعات فوادچوہدری نے اوکاڑہ میں جھولا گِرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر

سرٹیفکیٹ جھولے لگانے کی اجازت دینے والے ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے۔انہوں نے سوشل میڈیا

سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو بچیاں موت کے منہ میں چلی

گئیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے جھولوں کی کوالٹی

سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ انتظامیہ نے بغیر کوالٹی سرٹیفکیٹ جھولے

لگانے کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے، اگر سرٹیفکیٹ تھا تو اتھارٹی کے ذمہ داروں

کو پکڑیں۔

جھولے سے گِر کر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply