Jhanvi kapoor sajal ali

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور بھی سجل علی کی خوبصورتی سے متاثر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) جھانوی کپور سجل علی

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور بھی

پاکستان فلم و ٹی انڈسٹری کی پرکشش اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی کی

خوبصورتی سے متاثر ہوگئیں۔ سجل علی نے ماضی کے کچھ قیمتی لمحات کو

یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر

پوسٹ کیں جن میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے

چمکتے بال ان کی تصاویر کو مزید دلکش بنا رہے ہیں۔

== یہ بھی پڑھیں =: ماہرہ کی دلکش تصاویرکے چرچے
—————————————————————–

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ماضی کی

خوبصورت اور قیمتی یادیں‘۔ اداکارہ نے اپنے اس کیپشن میں دل والے ایموجی کا

بھی اضافہ کیا۔ سجل علی کی تصویر پر سری دیوی کی بیٹی اور نامور بالی ووڈ

اداکارہ جھانوی کپور نے تبصرہ کرتا ہوئے تین دل والے ایموجی بنائے۔ جھانوی

کپور کا کمنٹ دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوا کہ وہ بھی سجل کی خوبصورتی

سے متاثر ہیں۔

جھانوی کپور کی تصاویر پر سجل علی کا کمنٹ ” خوبصورت “

دوسری جانب دو روز قبل جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نئے

برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں۔ جھانوی کپور کی تصاویر پر کمنٹ

کرتے ہوئے سجل علی نے لکھا کہ ’خوبصورت‘ اور اس کیساتھ ہی انہوں نے

بوسہ دینے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔ واضح رہے سجل علی نے بالی ووڈ

فلم ’موم‘ میں ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کیساتھ کام کیاتھا، فلم ’موم‘ 7 جولائی

2017ء کو ریلیز ہوئی تھی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جھانوی کپور سجل علی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply