0

جگر اور معدہ کی خرابی جلدی بیماریوں کا بڑا سبب

Spread the love

طبی ماہرین کاکہنا ہے کسی بھی مریض میں جلد کی امراض کے کئی ایک اسباب ہو سکتے ہیں اور خاص طور پر جگر اور نظام انہضام کی خرا بی جلدی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے اسلئے ہمیں پیٹ کے معاملات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ جلد کی حفاظت کیلئے ہاتھ پاو¿ں کی صفائی کو یقینی بنانے سے بھی جلدی بیماریوں سے کافی حد تک بچاو¿ ممکن ہے ،اسی طرح خواتین کو اشتہار بازی کے ذریعے فروخت ہونےوالی میک اپ کریموں سے اجتناب کرنا چاہیے اور اپنی سکن پر آئے روز نت نئے تجربات نہیں کرنے چاہئیں ، جلد پر نمودار ہونےوالی علامات کے ذریعے جگر اور معدے کے کینسر کا پتہ چل سکتا ہے اسی طرح ہیپاٹائٹس سی (کالا یرقان ) کے جراثیم کی موجودگی کا علم بھی جلدی رنگت اور ساخت سے ہوتا ہے۔ جلدی امراض کی تشخیص اور علاج ممکن ہو چکا ہے لہٰذا لوگوں کو خوف میں مبتلا ہونے یا ٹوٹکوں کے پیچھے چلنے کی بجائے باقاعدہ علاج کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply