76

جڑواں شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، تجارتی مراکز بند رہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے تحت وفاقی

دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ جمعہ کو بھی بند

رہی اور مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری اپنے گھروں میں رہے۔ دونوں جڑواں شہروں میں اہم

تجارتی مراکز راولپنڈی صدر، مری روڈ، کمرشل مارکیٹ، اسلام آباد میں آبپارہ مارکیٹ، جناح سپر

مارکیٹ، کراچی کمپنی، میلوڈی مارکیٹ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں کھانے پینے کے سٹورز کے

علاوہ ہر قسم کے تجارتی مراکز بند رہے۔ حکومت اور دونوں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کی طرف

سے اقدامات کے تحت شہریوں نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس کی وجہ سے سڑکوں اور

شاہراہوں پر چنگ چی رکشہ سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کورونا

وائرس کے سد باب کے لئے ان حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ دونوں جڑواں شہروں میں

پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان اور رینجرز مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے

ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہروں کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی

ہے جس میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور بلاجواز نقل وحمل کو روکا جا رہا ہے۔

Leave a Reply