152

جُوئیں ختم کرنے والی ” دواء” بنی کرونا وائرس کیخلاف بڑا ہتھیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) جُوئیں ختم کرنیوالی دواء

” کووڈ 19 “ یا نیو کرونا وائرس کے علاج کیلئے ایک نئی دوا ” ایور میکٹن “

(IVERMECTIN) کے موثر ہونے کی اطلاعا ت کو طبی محققین نے ایک بہت

بڑا ”بریک تھرو“ قرار دیدیا ہے۔

تجربات میں ثابت ہوگیا ” ایور میکٹن ” وائرس کیخلاف تاثیر کی حامل

امریکہ اور بیرون ملک عام وائرل انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والی اس دواء

پر امریکہ اور بیرون ملک ہونے والے تجربات میں ثابت ہوگیا ہے کہ یہ نیو کرونا

وائرس کیلئے بھی برابر کی تاثیر رکھتی ہے۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : کرونا ویکسین پر پہلا حق کس کا ؟ سب کا، فرانسیسی صدر کا دبنگ اعلان
—————————————————————————–

یاد رہے کہ امریکی ادارہ ” فوڈ اینڈڈرگ اتھارٹی “ ( ایف ڈی اے ) اسے وائرل

انفیکشن کیلئے پہلے ہی منظور کر چکا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کرونا

وائرس کے علاج کیلئے دوبارہ منظوری لینی نہیں پڑے گی۔ امریکی میڈیا کی

رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بیرون ممالک اس دواء کے کرونا وائرس کیلئے

استعمال کرنے کے بیک وقت تجربات ہوئے اور تمام ڈاکٹروں کو بہت مثبت نتائج

ملے ہیں۔

ایورمکٹن جونہی مریضوں کو استعمال کرائی گئی انفیکشن ڈرامائی طور پر کم

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جونہی اس دواء کو کرونا کے مریضوں پر استعمال کیا گیا اس کی انفیکشن ڈرامائی طورپر کم ہونا شروع ہوگئی۔ اس دواء کو سر کی جوئیں ختم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

نئی دوا سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، میڈیکل فزیشن ڈاکٹر پیٹر ہبرڈ

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ایمرجنسی میڈیکل فزیشن ڈاکٹر پیٹر ہبرڈ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں نیو کرونا وائرس کے علاج کیلئے نئی دوا ” ایورمیکٹن “ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

جُوئیں ختم کرنیوالی دواء

Leave a Reply