لاہور میں بم دھماکہ

جوہر ٹاون دھماکہ ،گاڑی لاہور منتقل کرنیوالا دہشتگرد،کار مکینک ،خاتون ساتھی گرفتار

Spread the love

جوہر ٹاون دھماکہ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

ا حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کار مکینک کو حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے

مطابق مکینک کو گاڑی کی تیاری اور مرمت میں مدد فراہم کرنے کے شبہ میں حراست میں لاگیا ہے۔

حساس اداروں نے حراست میں لیے گئے شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تفتیشی ادارے تاحال

گاڑی کو دھماکے کی جگہ چھوڑ کر جانے والے کو تلاش نہ کر سکے۔ تاہم گاڑی لاہور منتقل

کرنےوالے مبینہ دہشت گرد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد سجاد حسین

کو منڈی بہاﺅالدین سے گرفتار کیاجس کے بعد اسے مزید تفتیش کےلئے لاہو رمنتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع

کے مطابق مبینہ دہشت گرد سجاد حسین کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ سے دس سال پرانا تعلق

ہے۔دوران تفتیش سجاد حسین نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق

گرفتار مبینہ دہشت گرد کا کہنا ہے کہ گاڑی لاہور ضرور منتقل کی مگر ہدف تک کسی اور نے

پہنچائی۔حساس اداروں نے مبینہ دہشت گرد اورمرکزی ملزم ڈیوڈ پیٹر پال کے ساتھ رابطے میں

رہنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔پیٹرپال لاہور قیام کے دوران خاتون سے رابطے میں

رہتا تھا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ خاتون کرن کو پیٹر پال کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا،

خاتون سے پیٹرپال بارے تفتیش کی جا رہی ہے۔

جوہر ٹاون دھماکہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply