0

جونیئر سکواش ٹیم کی بھارت کو شکست، جان شیر خان کی مبارکباد

Spread the love

ور لڈ سکواش چمپیئن جان شیر خان نے پاکستان سکواش ٹیم کے انیسویںا یشین جونیئرسکواش چمپیئن شپ PATTAYA (تھائی لینڈ) میں روائتی حریف ٹیم انڈیا سے جیتنے پر پا کستان سکواش فیڈریشن اور قوم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے پریزیڈنٹ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان (نشان امتیاز ملٹری) کی جانب سے کھلاڑیوںکی حو صلہ افزائی کرنے پر نہاےت اطمنان کا اظہارکیا اور اس امر کا ذکر کیا کہ اگر ہمارے پلیئر کو یوں ہی سپورٹ ملتی رہی اور اُنکی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی تو ہی وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میںکا میاب ہو سکیں گے۔مسلسل 10 سال تک نمبر 1 رہنے والے قومی ہیروجان شیر خان نے اُمید ظاہر کی نئے پریزیڈنٹ کی سربراہی میں پاکستان سکواش اپنا کھو یا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتاہے جسکے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں اور اسکا ثبوت پاکستان سکواش کا انیسواںایشین جونئیرسکواش چمپیئن شپ PATTAYA (تھائی لےنڈ) جیتنا ہے۔8 مر تبہ ورلڈ اوپن کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے مزید کہا پاکستانی سکواش پلیئررز نے جس طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ اسے مد نظر رکھا جائے تو مستقبل میں وہ جونیئر CATEGORY کے ٹاپ لیول ٹورنمنٹس میںبھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply