جونیئرز کی کامیابیوں پر خوش ہوتی ہوں، بشریٰ انصاری

Spread the love

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے انہوںنے کبھی کسی سے حسرت نہیں کی اور یہی ان کی خوبصورتی کا راز ہے ۔ مجھے ظاہری خوبصورتی سے زیادہ باطنی خوبصورتی اچھی لگتی ہے ، جو انسان اندر سے خوبصورت ہو گا قدرتی طور پر بیرونی طور پر بھی اسکے اوصاف نظر آئیں گے ۔ میں نے کبھی خوبصورتی کو ترجیح نہیں دی بلکہ ہمیشہ اپنے اندر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی اور میرا دوسروں کو بھی مشورہ ہے خود کو اندر سے خوبصو رت بنائیں ۔میراا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے جونیئر کی کامیابیوں پر خوش ہوتے ہیں ، خدا نے مجھے جو عزت اور مرتبہ عطاءکیا ہے اس پر مرتے دم تک اپنے رب کا شکر ادا کرتی رہوں گی ۔

Leave a Reply