90

جوفرا آرچر سے نسلی تعصب، کیوی بورڈ نے پولیس میں رپورٹ کردی

Spread the love

ہیملنٹن(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ نے ماؤنٹ مانگونئی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جوفرا

آرچر سے نسلی تعصب کی پولیس میں باقاعدہ رپورٹ درج کرادی۔بورڈ حکام نے جوفرا آرچر سے

نسلی تعصب کی پولیس میں رپورٹ کا اقدام سی سی ٹی وی فوٹیج کی اسٹڈی ، آڈیو سننے، براڈ

کاسٹرز کے انٹرویوز اور سوشل میڈیا سے حاصل مواد کی بنیاد پر کیا۔میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ

نسلی نعرے لگانے والے مبینہ فرد نے واقعے کے چند گھنٹوں بعد انسٹاگرام پر آرچر سے رابطہ کیا

تھا۔

Leave a Reply