جورڈن پیل کا آئندہ کسی فلم میں سفید فام اداکار کو کاسٹ نہ کرنے کا اعلان

Spread the love

لاس اینجلس(جے ٹی این آن لائن) ہالی ووڈ ڈائریکٹر جورڈن پیل نے کہا ہے وہ

اس پوزیشن پر ہیں جہاں انہیں اب کسی سفید فام اداکار کو اپنی فلم میں مرکزی

کردار میں کاسٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اپنی فلم کی پروموشن کے دوران ایک

ایونٹ میں جورڈن پیل نے کہا ‘میں خود کو کبھی کسی سفید فام اداکار کو اپنی فلم

میں مرکزی کردار ادا کرتے نہیں دیکھتا، ایسا نہیں کہ میں سفیدفام افراد کو ناپسند

کرتا ہوں، مگر میں نے ان کی فلمیں دیکھی ہیں۔ میں بس سیاہ فام افراد کو اپنی فلم

میں کاسٹ ہوتے دیکھتا ہوں، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اس پوزیشن

پر پہنچ گیا ہوں جہاں میں یونیورسل اسٹوڈیوز سے کہہ سکتا ہوں میں 2 کروڑ ڈالر

کی ہارر فلم ایک سیاہ فام خاندان کے ساتھ بنانا چاہتا ہوں اور جواب دیتے ہیں ٹھیک

ہے ۔ جورڈن پیل کی پہلی فلم گیٹ آئوٹ جسے انہوں نے ڈائریکٹ کرنے کے ساتھ

تحریر بھی کیا تھا، میں نے امریکا میں نسل پرستانہ تشدد کے مسئلے کو پیش کیا

گیا تھا اور اس کی کہانی بھی کافی پرتجسس تھی جس پر ڈائریکٹر کو بیسٹ

اوریجنل اسکرین پلے کے آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ جورڈن پیل کے

مطابق ہم ایسے وقت میں ہے جہاں انڈسٹری میں سفیدفام غلبے کی باتیں غلط

محسوس ہوتی ہیں۔

Leave a Reply