Donald Trump

جوبائیڈن، کاملہ ہیرس واشنگٹن کے گدھے، کامیابی امریکا کی تباہی و بے عزتی ہوگی، ٹرمپ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) جوبائیڈن کاملہ ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار

جو بائیڈن اور نائب صدارتی امیدوار کاملہ ہیرس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

کہا ہے اگر جو بائیڈن انتخابات جیت گئے تو امریکہ تباہ ہو جائے گا، یموکریٹک

پارٹی کی نائب صدارتی امیدوار کاملہ ہیرس کا صدر بننا امریکیوں کی بے عزتی

کے مترادف ہو گا جبکہ میری بیٹی ایوانکا کاملہ ہیرس سے کہیں زیادہ بہتر امیدوار

ہے- امریکی صدر کا مزید کہنا تھا واشنگٹن کے گدھوں نے اپنی نامزدگی کے لیے

ہمارے قصبوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ٹرمپ عوام کے محافظ بن سکے، نہ کرونا کیخلاف کوئی منصوبہ دیا، جوبائیڈن
—————————————————————————————————————

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈیموکریٹک

پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن اور نائب صدارتی امیدوار کاملہ ہیرس کو

شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولینا میں صدارتی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے بدترین انتہاپسندوں اور خطرناک

عناصر سے اتحاد کر لیا ہے اور اگر جو بائیڈن انتخابات جیت گئے تو امریکا تباہ

ہو جائے گا۔

میری بیٹی ایوانکا، کاملہ سے بہتر صدارتی امیدوار ، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے ڈیموکریٹکس کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے گدھوں نے اپنی نامزدگی کے لیے ہمارے قصبوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدارتی امیدوار کاملہ ہیرس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی ایوانکا، کاملہ سے بہتر صدارتی امیدوار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی عوام کاملہ ہیرس کو پسند نہیں کرتے، کاملہ پہلی خاتون صدر نہیں بن سکتیں، ایسا ہونا امریکا کے لیے بے عزتی کی بات ہو گی۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

خیال رہے کہ اگر جوبائیڈن صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں اور 2024ء میں دوسری مدت کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لیتے تو کاملہ ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ہوں گی۔

جوبائیڈن کاملہ ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply