turmp and jobiden jtnonline

امریکہ صداراتی انتخابات، ٹرمپ سے 15 ریاستوں میں آگے جوبائیڈن ڈیموکریٹس کے امیدوار نامزد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) جوبائیڈن ڈیموکریٹس امیدوار نامزد

امریکہ میں جاری ڈیموکریٹک قومی کنونشن نے ووٹ کے ذریعے باضابطہ طور

پر جوبائیڈن کو جماعت کا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔ ڈیموکریٹک نامزدگی سے

77 سالہ سابق نائب صدر 3 نومبر کو طے پانے والے آئندہ انتخابات میں ریپبلکن

پارٹی کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ امریکہ کے غلط صدر، جو بائیڈن اہل رہنماء، مشعل اوبامہ
———————————————————————

جو بائیڈن اپریل سے ہی مجوزہ امید وار رہے ہیں جب پرہجوم ڈیمو کریٹک جلسے

کے دوران ورچوئل صدارتی نامزدگی کے بعد دیگر امیدواروں نے اپنی نامزدگی

کو اس وقت ترک کردیا تھا، جب انہوں نے ڈیل ویئر، ویلمنگٹن کے اپنے آبائی

قصبے سے حامیوں سے مختصر خطاب کیا۔

ووٹنگ میں جوبائیڈن اپنے حریف برنی سینڈرز پر بازی لے گئے

ڈیموکریٹک پارٹی کا امریکی صدارتی امیدوار چننے کے لیے کورونا وائرس کے

باعث آن لائن ووٹنگ ہوئی جس میں 50 ریاستوں اور 7 علاقوں سے ڈیموکریٹس

نے حصہ لیا۔ ووٹنگ میں جوبائیڈن اپنے حریف برنی سینڈرز پر بازی لے گئے،

نتائج کے اعلان کے بعد جو بائیڈن نے ویب کاسٹ پر ووٹ دینے والوں کا شکریہ

ادا کیا۔

ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدستور آگے
———————————————————————

امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جوبائیڈن موجودہ امریکی صدر ٹرمپ سے 15 ریاستوں میں آگے ہیں۔ جوبائیڈن نے اپنی یہ لیڈ برقرار رکھی۔ تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق تقریبا 3 ماہ بعد ہونیوالے صدارتی انتخابات میں امریکی عوام کی رائے کے مطابق جوبائیڈن کے جیتنے کے 50 فیصد چانسز ہیں جبکہ 46 فیصد امریکی عوام ٹرمپ کے حق میں ہیں۔ امریکہ کی 15 ریاستوں میں تازہ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جوبائیڈن 49 اور ٹرمپ کو 48 فیصد مقبولیت حاصل ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جوبائیڈن ڈیموکریٹس امیدوار نامزد

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply