turmp-and-jobiden-jtnonline

جوبائیڈن، انکا بیٹا ٹھگ اور مکار، ٹرمپ، الزامات انتخابی حربہ، جوبائیڈن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے قریب

پہنچتے ہی اپنے مخالفین پر لفظی حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ اپنے تازہ ٹی وی

انٹرویوز میں انہوں نے خصوصاََ مخالف ڈیموکرٹیک صدارتی امیدوار جوبیڈن، اس

کے بزنس مین بیٹے ہنٹربائیڈن، نیویارک ریاست کے گورنر انیڈریوکیومو اور نیو

یارک سٹی میئر بل ڈی بلاسیوکو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد میں جوبائیڈن نے ٹی وی

انٹرویو میں صدر کو تلخ الفاظ میں جواب دیا-

=—= یہ بھی پڑھیں، ٹرمپ جوبائیڈن صدارتی مباحثہ منسوخ، امریکی صدر برہم
————————————————————————————————-

نیوز میکس ٹی وی کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جو بدھ کی شب نشر ہوا، صدر

ٹرمپ نے بتایا کہ جوبائیڈن اور ان کا بزنس مین بیٹاہنٹر بائیڈن دھوکے باز اور

مکار ہیں۔ ہنٹر نے 2015ء میں اپنے والد جوبائیڈن کو یوکرائن کی سیاسی قیادت

اور کمپینیوں کے مالکوں سے تعارف کروایا تھا جب وہ ملک کے نائب صدر تھے

نیویارک کے اہم اخبار نیویارک پوسٹ نے اس فیملی کے یوکرائن سے تعلق اور

وہاں ناجائز طریقے سے سرمایہ کاری کا پول کھولا ہے لیکن قومی سطح کے

اخبارات اس سیکنڈل کو نظر انداز کریں گئے۔ اس فیملی کے یوکرائن کی انرجی

کمپنی ” بورسما ہولڈنگز“ کیساتھ مشکوک کاروباری روابط ہیں۔ باپ بیٹا دونوں

بہت دھوکے بازاور مکار ہیں جن کی کاروباری ہیرا پھیریاں اب بے نقاب ہو رہی

ہیں-

=—= ہنٹر بائیڈن ” بورسما“ کمپنی میں والد کی نائب صدارت میں ملازم رہے

یادرہے کہ ہنٹر بائیڈن نے ” بورسما“ کمپنی میں اپنے والد کی نائب صدارت کے

دوران پچاس ہزار ڈالر ماہوار کی ملازمت حاصل کی۔ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ

نائب صدر جوبائیڈن نے اس کمپنی کی ناجائز کاروائیوں کیخلاف ہونے والی تفتیش

کو روکنے میں کردار ادا کیا تھا۔ ” نیویارک پوسٹ “ اپنے محضوص ذرائع سے

بائیڈن فیملی کے یوکرائن اوراس انرجی کمپنی سے ناجائزغیر قانونی معاملات کا

سکینڈل بے نقاب کیا ہے۔ صدرٹرمپ نے اس انٹرویو میں نیویارک ریاست کے

گورنرانیڈریو کیومو اور نیویارک سٹی میئربل ڈی بلاسیوسمیت متعدد مخالفین

پربھی شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے نیو یارک گورنرکو” ٹھگ “ قرار دیتے ہوئے

کہا کہ وہ اس ریاست کا غالباً براترین گورنر ہے جس نے ریاست کو تباہ کرکے

رکھ دیا ہے۔

=—= ٹرمپ کا سٹی مئیر پرکورونا پر قابو پانے کیلئے غلط پالیسیاں اختیار کرنے کا الزام

کورونا وائرس کے سلسلے میں ہونیوالی اموات کے غلط اعداد شمار دئیے اورشٹ

ڈاﺅن پالیسوں پرعملدر آمد نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ خود نیو یارک شہر کے بنیادی

رہائشی ہیں جس پر وہ ہمیں فخرکرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سٹی مئیر پربھی نکتہ

چینی کرتے ہوئے اس نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے غلط پالیسیاں اختیار

کرتے ہوئے وائرس کو پھیلنے میں کردار ادا کیا۔

=—= عوام کانگریس کی ٹرمپ کے خلاف کارروائی یاد رکھیں، جوبائیڈن

ڈیمو کرٹیک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کے الزامات کورد کرتے

ہوئے کہا کہ وہ انتخابی حربے استعمال کررہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ہو گی۔

انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ کانگریس نے ان کے خلاف کارروائی کی تھی کہ وہ

یوکرائن کے صدر سے فون پربات چیت میں غیرقانونی طور پراپنی طاقت کا

استعمال کررہے تھے۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply