جنید صفدر کی کمپنیوں

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کی خبر کی ذمہ داری معمہ بن گئی

Spread the love

جنید صفدر کی کمپنیوں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کی خبر

کی ذمہ داری معمہ بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

کے بیٹے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کا واویلا مچ گیا۔سرکاری ٹی وی کے اسکرین شاٹ کی

بنیاد پر خبر پھیلائی گئی۔ نجی ٹی وی چینل نے بھی خبر نشر کر دی۔معاون خصوصی شہباز گل نے

سرکاری ٹی وی کو کریڈٹ دیا تو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی مریم نواز کی خوب کلاس

لگائی۔سرکاری ٹی وی نے اسکرین شاٹ کو فیک قرار دے دیا، مریم نواز نے قانونی چارہ جوئی کا

اعلان کردیا۔پینڈورا پیپرز آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سرکاری ٹی وی کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا کہ

جنید صفدر کی 5 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے نام سے خبر ایک نجی ٹی وی

چینلز پر بھی نشر کردی۔مریم نواز نے خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا

عندیہ دے دیا۔دستیاب شواہد کے مطابق جنید صفدر کی کمپنیوں کی خبر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور

شہباز گل نے ٹوئٹ کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے رات 11 بجکر 2 منٹ پر

سرکاری ٹی وی کے اسکرین شاٹ کے ساتھ خبر ٹوئٹ کردی۔اس ہی وقت وفاقی وزیر اطلاعات و

نشریات فواد چوہدری نے بھی ٹوئیٹ کی کہ جنید صفدر کی بھی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ایسے میں نجی

ٹی وی نے سرکاری ٹی وی کے نام سے یہ خبر بریک کر دی۔ اسی پروگرام میں موجود شبہاز گل نے

نجی ٹی وی پر لائیو گفتگو میں خبر کی تصدیق کی۔ دیگر چینلز نے بھی وفاقی وزراء کے نام سے یہ

خبر ٹوئٹ کردی۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر نجی ٹی وی نے جعلی خبر پر

معافی نہیں مانگی تو وہ اس پر مقدمہ کر دیں گی۔فواد چوہدری نے مریم نواز سے کہا کہ کیا یہ درست

ہے کہ آپ کے نام پر متعدد آف شور کمپنیاں ہیں۔وفاقی حکومت کے وزیر اور معاون خصوصی کی

جانب سے اس خبر کے پرچار کے اس سارے جھگڑے میں سرکاری ٹی وی کے اعلیٰ عہدیدار نے

ٹوئٹ کیا کہ سرکاری ٹی وی نے تو یہ خبر نشر نہیں کی، یہ جعلی ہے۔ تصویر فوٹو شاپ کی گئی اور

سرکاری ٹی وی کے ادارے کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔اس

وضاحت کے بعد نجی ٹی وی چینل نے بھی جعلی خبر نشر کرنے پر معذرت کر لی جبکہ سوشل میڈیا

پر یہ خبر پھیلانے والوں نے اپنے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دئیے۔ایسے میں معاون خصوصی شہباز

گل اور وزیر اطلاعات فود چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ان الزامات کے ٹوئٹ ڈیلیٹ

نہیں کیے۔

جنید صفدر کی کمپنیوں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply