جنگی جنون، بھارت دنیا میں اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا،رپورٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سٹاک ہوم(جے ٹی این آن لائن) بھارت دنیا میں اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن

گیا،پانچ سالوں کے دوران پوری دنیا میں جتنا اسلحہ فروخت ہوا اس کا 9.5فیصد

صرف بھارت نے خرید ا، 2009سے 2018تک پاکستان نے امریکہ سے اسلحہ کی

خرید میں 81فیصد کمی۔گلوبل تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹرنیشنل ریسرچ پیس انسٹی

ٹیوٹ نے دعوی ٰ کیا ہے کہ بھارت دنیا میں اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا ہے

۔2014سے 2018کے درمیان جمع کیے گئے اعدادوشمار پر مشتمل رپورٹ میں

کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں اسلحے کی خریداری میں دوسرے نمبر پرہے۔

پانچ سالوں کے دوران پوری دنیا میں جتنا اسلحہ فروخت ہوا اس کا 9.5فیصد

صرف بھارت نے خرید کیا۔2013سے 2017کے دوران بھارت اسلحے کی

خریداری میں پہلے نمبر پر تھا اس دوران بھارت نے دنیا میں فروخت ہونے والے

اسلحے کا 13فیصد خریدا تھا۔بھارت نے 2014سے 2014کے دوران سب سے

زیادہ اسلحہ اسرائیل، امریکہ اور فرانس سے خرید کیا۔ بھارت 58 فیصد اسلحہ

روس، 15اسرائیل اور 12فیصد امریکہ سے خریدتا ہے۔ بھارت روس سے بھی

400ارب کا ایس400میزائل سسٹم خریدے گا۔گلوبل تھنک ٹینک کی رپورٹ کے

مطابق 2009سے 2013کے مقابلے 2014سے 2018کے درمیان پاکستان کی

طرف سے اسلحے کی خریداری میں 39فیصد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا

ہے کہ 2009سے 2018تک پاکستان نے امریکہ سے اسلحہ کی خرید میں 81فیصد

کمی کی ہے اور دیگر ممالک سے اسلحہ خریدا جیسا کہ ترکی سے 30 کمبیٹ ہیلی

کاپٹر خرید کیے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply