جنوبی کوریا: سیؤل کے میئر گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سیول(جے ٹی این آن لائن نیوز) سیؤل کے میئر

جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیؤل کے میئر ہراسانی کے الزام کے بعد اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 سالہ پارک وان نے مرنے سے پہلے

معافی نامہ بھی اپنی میز پر چھوڑا، جس میں انہوں نے اپنے قریبی افراد کا شکریہ ادا کیا اور پھر معافی بھی مانگی.میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک وان کو طویل عرصے سے

جنوبی کوریا کے ممکنہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دیکھا جا رہا تھا۔سیؤل سٹی کی سابق ملازمہ نے پارک وان کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ انہوں نے انہیں

مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس سیؤل سٹی کی سابق ملازمہ کی جانب سے پارک وان پر جنسی ہراسگی کا الزام کی تحقیقات کررہی تھی۔

گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کا کرونا وباء کے دوران47 ممالک کی مدد کا اعلان

پارک وان کی موت پر سیؤل میں لوگوں کی بڑی تعداد نے افسوس اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ 27 نومبر 2019 کو جنوبی کوریہ کی مشہور پاپ

سٹار، گلوکارہ اور اداکارہ گو ہارا سیؤل میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔2008 میں کے پاپ گروپ کارا سے شہرت حاصل کرنے والی 28 سالہ گو ہارا نے

ایک طویل وقفے کے بعد حال ہی میں دوبارہ موسیقی اور گائیکی کا رخ کیا تھا۔پچھلے سال مئی میں مبینہ خودکشی کی کوشش کے بعد علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہونے والی گو

ہارامتعدد پرفارمنس میں نمودار ہوئی تھیں۔ کارا نے اپنے چاہنے والوں سے مبینہ خود کشی کی کوشش پر معافی بھی مانگ لی تھی۔انسٹا گرام پر اپنے 1.5 ملین پیروکاروں (فالوورز)

کے ساتھ شیئر کی گئی اپنی آخری پوسٹ میں گو ہارا نے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی ایک تصویر لگائی تھی جس کا عنوان تھا شب بخیر۔گو ہارا اور اس کا سابقہ کے پاپ گروپ نے

2015 میں بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔ 2016 میں ختم ہونے والے کے پاپ گروپ سے علیحدگی کے بعد کارا نے سولو گائیکی اور اداکاری شروع کی تھی۔

سیؤل کے میئر

Leave a Reply