0

جنوبی پنجاب کے 3 بلوچ بیک وقت مرکز و صوبہ کے عدالتی و سیاسی عہدوں پر فائز

Spread the love

وطن عزیز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3 بلوچ بیک وقت مرکز اور صوبے کے اعلیٰ ترین عدالتی عہد و ں پر فائز ہو گئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب سے ہی تعلق رکھنے والے ایک بلوچ سیاستدان پہلے ہی ملک کے سب سے بڑے صوبہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہد ے پر فائز ہیں ، جس پر جنوبی پنجاب کے عوام میں خوشی کی لہردوڑی گئی ہے ۔ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جبکہ اس سے قبل رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے جسٹس مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان چند روز قبل پنجاب کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا چکے ہیں۔یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تعلق بھی ڈیر غازی خان سے ہی ہے ۔

Leave a Reply