جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے سمری منظور،50کروڑ سے زائد فنڈز مختص کرنےکی تجویز

Spread the love

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے سمری کی منظوری دےدی، سیکرٹریٹ کیلئے 50کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 424روپے مختص کرنے کی بھی تجویز دےدی گئی۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے فنڈز میں تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں 23کروڑ 90 لاکھ اور آپریٹنگ اخراجات کیلئے 21 کروڑ 18 لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ افسران کیلئے 1300 سی سی 8 گاڑیاں اور 1000 ہزار سی سی 13 گاڑیاں خریدی جائیں گی پنجاب حکومت نے امتحانی مراکز ملتان کے قریب 9 کنال 1 مرلہ اراضی بھی حاصل کر لی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے پی اینڈ ڈی بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے بورڈ 18 افسران پر مشتمل ہو گا۔ بورڈ کا سربراہ ممبر پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب ہو گا۔(رپورٹ،جے ٹی این آن لائن )

Leave a Reply