جنوبی وزیرستان میں آپریشن ،سیکیورٹی فورسز کے 7جوان شہید

Spread the love

جنوبی وزیرستان میں آپریشن

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران

پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے۔پاک فوج کے

شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی

وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں

آپریشن کیا ۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے

کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے جبکہ 5 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے

مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ شیخ

رشید احمد نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف

سکیورٹی آپریشن ہوا۔شیخ رشید نے دوران آپریشن پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر غم

کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج

تحسین پیش کرتے ہیں، وطن کی خاطرجان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں

کیخلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply