0

جنوبی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی،تین دہشتگرد ہلاک

Spread the love

سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، تین دہشت گرد ہلاک ،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، مواصلاتی نظام اور رقم برآمد کر لی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز معمول کی گشت پر تھیں اس دوران تین دہشت گرد سامنے آ گئے تاہم فورسز کو دیکھتے ہی انہوں نے چھپنے کی کوشش کی اور پہاڑوں کی طرف بھاگ نکلے ، سکیورٹی فورسز نے پکڑنے کیلئے تعاقب کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی فائرنگ میں تینوں دہشت گرد مارے گئے،جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود ، دستی بم ، مواصلاتی نظام اور رقم برآمد کر لی گئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں دہشتگرد کسی بڑی تخریبی کارروائی کیلئے جار رہے تھے۔
دہشتگرد ہلاک

Leave a Reply