جنوبی بلوچستان میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ پراجیکٹ شروع، معاہدے پر دستخط ثبت

جنوبی بلوچستان میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ پراجیکٹ شروع، معاہدے پر دستخط ثبت

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) جنوبی بلوچستان براڈ بینڈ

جنوبی بلوچستان میں 2 ارب روپے مالیت سے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ پراجیکٹ کا

آغاز کر دیا گیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب یونیورسل سروس فنڈ کے ہیڈ آفس

میں منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزیر امین الحق اور وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ

جلال نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے

ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ منصوبے سے 18 ماہ کی مدت میں ساڑھے 3 لاکھ رہائشیوں

کو تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہو گی۔ تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے عامر

عظیم باجوہ، سیکرٹری آئی ٹی سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

=-= یہ بھی پڑھیں: 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کو نقصان نہیں پہنچاتی، تحقیق

تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونے والے وفاقی وزیر آئی ٹی امین

الحق نے خطاب میں کہا جنوبی بلوچستان کیلئے 2 ارب روپے سے زائد مالیت سے

شروع کئے جانیوالے منصوبے سے تربت، کیچھ، پنجگور اور اس کے اطراف

کے لوگ منصوبے سے مستفید ہوں گے جبکہ 306 پسماندہ دیہات کے 3 لاکھ 40

ہزار سے زائد رہائشیوں کو فائدہ ہو گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

محترمہ زبیدہ جلال نے کہا کیچھ کی 8 لاکھ آبادی میں 50 فیصد نوجوان ہیں، ان

نوجوانوں کیلئے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ کی فراہمی بڑی خوشخبری ہے، کرونا کے

آنے کے بعد آن لائن سرگرمیاں بڑھی ہیں جبکہ انٹرنیٹ موبائل براڈ بینڈ کا منصوبہ

جنوبی بلوچستان پیکج کا حصہ ہے۔
جنوبی بلوچستان براڈ بینڈ

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply