جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5وکٹوں سے شکست ، سیریز برابر

Spread the love

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دےدی۔ڈربن کے کنگزمیٹ کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 203 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیا جو پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے بولرز نے درست ثابت کیا اورقومی ٹیم 46 ویں اوور میں 203 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی۔32 ویں اوورز میں پاکستان کی 7 وکٹیں 112 رنز پر گرنے کے بعد ٹیم کےلئے 150 رنز کا ہندسہ بھی ناممکن دکھائی دے رہا تھالیکن اس موقع پر حسن علی اور سرفراز احمد نے نویں وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کی شراکت قائم کی۔ 202 رنز پر سرفراز احمد 41 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ان کے بعد اسی اوور کی 5 پانچویں گیند پر حسن علی بھی 6 لگانے کی کوشش میں باو¿نڈری پر کیچ دے بیٹھے ، انہوں نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اندیل فیلوکوایو نے 22 رنز دے کر 4 جبکہ تبریز شمسی نے 56 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply