0

جنوبی افریقہ کی پاکستان کوونڈے سیریز میں بھی شکست

Spread the love

جنوبی افریقہ نے باولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے ایک روزہ سیریز 3-2 سے جیت لی۔ بدھ کوکیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنر امام الحق فیصلہ کن میچ میں ناکام رہے اور شروع میں آوٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم اس دوران انہوں نے فخرزمان کےساتھ اسکور کو 64 رنز تک پہنچایا۔فخر زمان نے ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے ایک اچھی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا جس کےلئے محمد حفیظ نے 17 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا جس کے بعد وہ خود 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر فیلکوایو کا نشانہ بنے۔سرفراز کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھانے والے محمد رضوان موقع سے فائدہ اٹھا نہ سکے اور پریٹوریس کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے ،قائم مقام کپتان شعیب ملک نے 31 اور شاداب خان نے 19 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے اختتامی لمحات میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے جارحانہ 47 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 240 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔عماد وسیم کے ساتھ محمد عامر 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 240 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کی طرف سے دیا گیا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پوراکر کے سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی ۔

Leave a Reply