جنوبی افریقہ کیخلاف فتح، پاکستان کیلئے بڑا انعام، سی ڈبلیو ایس پی میں چوتھی پوزیشن

جنوبی افریقہ کیخلاف فتح، پاکستان کیلئے بڑا انعام، سی ڈبلیو ایس پی میں چوتھی پوزیشن

Spread the love

سنچورین(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) جنوبی افریقہ کیخلاف فتح

جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی

کرکٹ ورکٹ سپرلیگ میں ساتویں سے چوتھے نمبر پر آ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ

نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ بھی

شئیر کی گئی ہے۔ کرکٹ ورکٹ سپر لیگ میں 4 میچز میں سے 3 میں فتح حاصل

کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم اسوقت 30 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ

بھارتی آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے، آسڑیلیا کی ٹیم دوسرے

جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف

کھیلے جانیوالے بقیہ دو میچز جیت کر پہلے نمبر پر آ سکتا ہے۔

=—= بابر اعظم کو سینچری سکور کرنے پر بھی بڑا انعام مل گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو شاندار سینچری سکور کرنے پر میچ کا

بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مین آف دی میچ کا پرائز ملنے کے بعد گفتگو کرتے

ہوئے انکا کہنا تھا پچ میں نمی موجود تھی جس کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا

فیصلہ کیا، میں نے باؤلرز کو ہارڈ لینتھ پر باؤلنگ کرنے کا کہا تھا، نمی کی وجہ

سے باؤلرز کو سوئنگ بھی ملی۔ باؤلرز نے بہترین کارکردگی دکھائی، بابراعظم کا

کہنا تھا جب میں بیٹنگ کرنے آیا تو ذہن میں تھا لمبی پارٹنز شپ لگانی ہے جس

میں کامیابی ملی، پہلے میچ میں فتح سے اعتماد ملا ہے اگلا میچ جیت کر سیریز

اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

قبل ازیں پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ

کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر

لی۔ پاکستان نے 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پرآخری گیند پر حاصل کیا۔

کپتان بابر اعظم 17 چوکوں کی مدد سے103 رنز بنا سکے جبکہ امام الحق 70،

محمد رضوان 40 اور شاداب خان 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دونوں ٹیموں

کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے کل بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ جمعہ کو

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر

جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا

مظاہرہ کیا اور محض 55 رنز پر میزبان ٹیم کے 4 بلے بازوں کو پویلین لوٹنے پر

مجبور کردیا، تاہم ڈیوسن نے ڈیوڈ ملر کیساتھ مل کر بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 273 رنز بنائے۔ پاکستان نے 274

رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف فتح

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a

Leave a Reply