جنوبی افریقہ کو شکست

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 95 رنز سے شکست دے دی

Spread the love

جنوبی افریقہ کو شکست

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز)حسن علی اور محمد رضوان کی شاندار کارکردگی

کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 95 رنز سے شکست

دے کر دو میچز کی سیریز کلین سویپ کر لی جبکہ ٹیسٹ سیریز کلین سویپ کے

بعد پاکستان کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر

پر آگئی ہے، میچ کے آخری روز 370 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم 274 پر ڈھیر

ہو گئی، اوپنر ایڈن مارکرم نے 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو

شکست سے نہ بچا سکے، حسن علی نے دوسری اننگز میں بھی تباہ کن باﺅلنگ

کی اور 5 وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت میں اہم کر دار ادا کیا، شاہین شاہ آفریدی

نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، حسن علی کو میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں

حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا جبکہ دوسری اننگز میں ناقابل شکست

سنچری بنانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سیریز کے بہترین پلیئر قرار

پائے حسن علی نے دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں

مجموعی طور پر 114 رنز کے عوض اپنے 10 شکار مکمل کیے، یہ کسی بھی

پاکستانی باﺅلر کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بہترین

باﺅلنگ کارکردگی تھی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ باﺅلنگ کوچ وقار

یونس نے 1998ئ_ میں پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں 133 رنز کے عوض 10 وکٹیں

حاصل کی تھی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز

جنوبی افریقہ نے 370 رنز کے تعاقب میں 127 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز

دوبارہ شروع کی تو ایڈن مارکرم 59 اور وین ڈر ڈاسن 48 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ

تھے، ڈاسن گزشتہ روز کے سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر حسن علی کی گیند

پر کلین بولڈ ہو گئے، فاف ڈوپلیسی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز

بناکر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اس موقع پر ایڈن مارکرم اور تیمبا

بووما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ میں 107 رنز کی شراکت

قائم کرکے ٹیم کا سکور 241 تک پہنچا دیا، مارکرم نے کیریئر کی پانچویں سنچری

سکور کی، اس موقع پر جنوبی افریقہ کی جیت کے امکانات روشن ہو گئے تھے

تاہم حسن علی نے لگاتار دو گیندوں پر ایڈن مارکرم اور کپتان کوئنٹن ڈی کاک کو

آﺅٹ کرکے پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے، مارکرم 108 اور ڈی کاک صفر پر

سلپ میں عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے، جلد ہی شاہین آفریدی نے تیمبا

بووما کو 61 کے انفرادی سکور پر آﺅٹ کرکے پاکستان کو ایک اور اہم کامیابی دلا

دی، جارج لنڈے 4 رنز بناکر حسن علی جبکہ کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا بغیر

کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کا شکار بنے، یاسر شاہ نے ویان مولڈر کو 20 کے

انفرادی سکور پر کلین بولڈ کر دیا، اس طرح جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 274 رنز

بناکر آﺅٹ ہو گئی اور پاکستان نے یہ میچ 95 رنز سے جیت لیا، حسن علی نے

پانچ، شاہین آفریدی نے چار اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ حسن علی کو

میچ اور محمد رضوان کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا قومی کرکٹ ٹیم کے

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت ٹیم ورک کانتیجہ ہے اور تمام کھلاڑیوں نے عمدہ

کھیل پیش کیا خاص طور پر باﺅلرز توقعات پر پورا اتریں حسن علی اور شاہین شاہ

آفریدی کی باﺅلنگ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے دوسری جانب پروٹیز کپتان

ڈی کوک نے کہا کہ میچ جیتنے کی پوری کوشش کی مگر پاکستانی باﺅلرز نے

عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا پاکستان نے دونوں ٹیسٹ میچوں میں اچھے کھیل کی

بدولت جیت اپنے نام کی۔

جنوبی افریقہ کو شکست

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply