oh my God jtnonline

جنوبی افریقہ میں خواتین کو ایک ساتھ کئی شادیاں کرنے کی اجازت

Spread the love

جوہانسبرگ (جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) جنوبی افریقہ میں خواتین

جنوبی افریقہ میں خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز

سامنے آ گئی۔ جنوبی افریقہ کے محکمہ داخلہ امور کے ذریعہ شائع ہونے والے

ایک گرین پیپر میں پولیینڈری کو قانونی حیثیت دینے کے لئے پیش رفت سامنے

آئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب

سے یہ منصوبہ سامنے آیا ہے کہ وہ ملک میں شادی سے متعلق قوانین میں بڑے

پیمانے پر تبدیلیاں لائیں گے۔ اس حکومتی اقدام کو جنوبی افریقہ کے مذہبی حلقے

اور بعض قدامت پرست تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

=-.-= او مائی گاڈ عنوان کے تحت مزید معلوماتی نیوز ( == پڑھیں == )

خیال رہے جنوبی افریقہ میں پولی گیمی یعنی مردوں کو ایک سے زیادہ عورتوں

سے شادی کرنے کی اجازت ہے۔ جنوبی افریقہ کی اپوزیشن کے ایک عہدیدار نے

کہا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد سے ملک کا معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔ دوسری

جانب جنوبی افریقہ کے ٹی وی و فلم سٹارز نے بھی اس متنازع قانون پر سختی

سے تنقید کی ہے۔ ریائلٹی سٹار موسی مسیلیکیو نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ

یہ افریقی تہذیب کو برباد کر کے رکھ دے گیا۔ ایسے لوگوں کے بچوں کا کیا ہو گا؟

وہ اپنی پہچان سے متعلق کیسے آگاہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں مردوں کا

مقام نہیں لے سکتیں، کیا اب مرد عورتوں کی کنیت استعمال کریں گے؟

=-= قارئین، کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

حکومتی ترجمان نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین پیپر

حکومتی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قانون سے متعلق

مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو اکھٹا کیا گیا ہے۔ ان تجاویز کو عوامی جانچ

پڑتال سے مشروط کیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ میں خواتین

Leave a Reply