جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے کیپ ٹائون میں شروع ہوگا

Spread the love

جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات سے کیپ ٹائون میں شروع ہوگا ٗ جنوبی افریقن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑی الجھن میں پڑ گئی ہیں ٗبیٹنگ مسائل سے دوچار پاکستان کے لیے بھی پریشانی کچھ کم نہیں جہاں فائنل الیون میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کی واپسی ہو گی جو کندھے کی انجری کے سبب پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد عامر، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی تینوں نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم بیٹنگ لائن کو درپیش مسائل کے پیش نظر پاکستان بلے باز کی جگہ باؤلر کو کھلانے کی غلطی کرنے کے موڈ میں نہیں اور اس صورتحال میں عباس کیلئے شاہین آفریدی کو جگہ خالی کرنی پڑے گی۔ شان مسعود کی پہلے ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے اوپنر فخر زمان کو جگہ خالی کرنی پڑیگی اور شان مسعود ممکنہ طور پر امام الحق کے ہمراہ اننگز کا آغاز کریں گے۔ٹیسٹ میچ میں مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی جگہ بھی خطرے میں ہے اور کوچ مکی آرتھر انہیں بٹھا کر میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کوموقع دینے کے خواہاں ہیں۔محمد رضوان نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ اے ٹیم کے لیے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن کپتان سرفراز احمد تجربہ کار بلے باز کو ایک اور موقع فراہم کرنے کے حق میں ہیں جنہوں نے گزشتہ دورہ جنوبی افریقہ میں بھی کیپ ٹاؤن میں سنچری اسکور کی تھی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی وکٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہو گی تاہم پہلے میچ کی طرح وکٹ میں باؤنس غیریقینی نہیں ہو گا لہٰذا نسبتاً بہتر بیٹنگ کارکردگی کی امید رکھی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply