Hilton Morring

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم اور کوچ ہلٹن مورینگ مزید 3 سال ایک ساتھ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جوہانسبرگ (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز ) جنوبی افریقہ،ہلٹن مورینگ

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچ ہلٹن مورینگ

کےساتھ معاہدہ میں مزید تین سال کی توسیع کر دی ،اب وہ 2023ءتک جنوبی

افریقن خواتین کرکٹ ٹیم کےساتھ کوچنگ ہیڈ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کپتان قومی ویمن فٹبال ٹیم حاجرہ خان کا پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز
——————————————————————-

ہیڈ کوچ ہلٹن مورینگ 2012 ءسے جنوبی افریقن خواتین کرکٹ ٹیم کےساتھ ہیں

اور انہوں نے اپنے معاہدے کے دوران ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں پیشرفت میں

مدد فراہم کی ہے۔

ہیڈ کوچ ہلٹن مورینگ کی زیر نگرانی ویمن کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی

ہلٹن مورینگ کی موجودگی میں جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 2014ء اور 2020ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اس کے علاوہ 2017ءمیں ونڈے ورلڈ کپ میں بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اسکو انگلینڈ کے ہاتھو ں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ویمن چیمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اگلے ورلڈ کپ کےلئے بھی براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے ۔

اعتماد کرنے پر کرکٹ جنوبی افریقہ کا مشکور ہوں ، ہیڈ کوچ ہلٹن مورینگ

جنوبی افریقن خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہلٹن مورینگ نے کوچنگ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے خواتین ٹیم کےساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع فراہم کرنے پر میں بہت خوش ہوں اور یہ میرے لئے ایک دلچسپ موقع ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے جو میرے اوپر اعتماد کیا ہے میں اس پر کرکٹ جنوبی افریقہ کا بہت شکر گزار ہوں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جنوبی افریقہ،ہلٹن مورینگ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply