جنوبی افریقن ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے،سرفراز احمد

Spread the love

پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقن ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اسلئے ٹیسٹ سیریز چیلنجنگ ہو گی، یاسر شاہ ورلڈ کلاس سپنر ہیں اور وہ ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔ سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز فاسٹ باؤلرز کیلئے موزوں ہوتی ہیں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ یاسر شاہ میزبان ٹیم کے بلے بازوں کیلئے خطرناک باؤلر ثابت ہوں گے، جنوبی افریقن بلے بازوں نے گزشتہ تین برسوں سے کسی کوالٹی لیگ سپنر باؤلر کا سامنا نہیں کیا اسلئے یاسرشاہ کی وجہ سے ہمیں نفسیاتی برتری ہو گی، امید ہے کہ وہ بھی حریف بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 150 شکارز مکمل کرنے کیلئے مزید 2 شکارز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر سرفراز کامیاب ہوئے تو وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی وکٹ کیپر بن جائیں گے، سرفراز نے اب تک 148 شکارز کر رکھے ہیں، انہوں نے 128 کیچز تھامے اور 20 سٹمپس کئے، پاکستان کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کرنے کا اعزاز وسیم باری کو حاصل ہے جنہوں نے 228 شکارز کر رکھے ہیں، کامران اکمل 206 شکارز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Reply