0

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، 15 رکنی قومی ٹیم کااعلان

Spread the love

جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیاہے۔سلیکشن کمیٹی کی طرف سے ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد بورڈ سربراہ احسان مانی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیاہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل وقاص مقصود کو ڈراپ کردیاگیاہے، جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، بابر اعظم، فخر زمان، صاحب زادہ فرحان، شاداب خان، آصف علی، حسن علی ، فہیم اشرف، عثمان شنواری، حسین طلعت، شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہین آفریدی ،عماد وسیم، اور محمد عامر جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ ٹور کے آخری مرحلیمیں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز یکم فروری، تین اور چھ فروری کو ہوں گے۔

Leave a Reply