جنس تبدیلی کامیاب آپریشن

جنرل ہسپتال میں جنس تبدیلی کا پہلا کامیاب آپریشن ، عمارہ لڑکا بن گئی

Spread the love

جنس تبدیلی کامیاب آپریشن

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) لاہورجنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا منفرد اور

پیچیدہ آپریشن کر کے میٹرک کی طالبہ عمارہ لڑکا بن گئی۔ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلاسٹک سرجری

ڈاکٹر رومانہ اخلاق کی سربراہی میں اسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر محمد نصر اﷲ اور ڈاکٹر محمد عمران

نے 4گھنٹے کی پیچیدہ مگر کامیاب سرجری کر کے جنس تبدیلی کا عمل مکمل کیا جس کے بعد والدین

نے نیا نام عمار رکھ دیا مریض کے مکمل طور پر صحتیاب ہونے پراسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا

گیا۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ایل جی ایچ میں پلاسٹک

سرجری کے ذریعے جنس تبدیلی کے پہلے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ

یہ اْن کی پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت کا عملی ثبو ت ہے جو انتہائی قابل ستائش اور لائق تحسین

ہے۔ ڈاکٹر رومانہ اخلاق نے اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال آنے پر

عمارہ کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا،مختلف تشخیصی ٹیسٹ کروائے جس کی روشنی میں آپریشن کرنے

کا فیصلہ کیا گیا جو الحمد اﷲ کامیاب رہا۔

جنس تبدیلی کامیاب آپریشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply