Rape

نجی اکیڈمی میں پڑھنے والی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے کا انکشاف

Spread the love

جنسی زیادتی بلیک میل

ڈیرہ غازی خان (جے ٹی این آن لائن نیوز) ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک نجی اکیڈمی میں پڑھنے

والی کئی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے

واقعات میں ملوث 6 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرتے ہوئے اکیڈمی کو سربمہر کردیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق تعلیم کی فراہمی کی آڑ میں چھپے جنسی درندے بے نقاب ہوگئے۔ ڈیرہ غازی

خان بلاک وی میں قائم نجی اکیڈمی میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات کا انکشاف

ہوا ہے۔ ملزمان ویڈیوز بنا کر بچیوں کو بلیک میل بھی کرتے رہے مطالبہ پورا نہ کرنے پر ویڈیو

وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔پولیس تھانہ سٹی نے جاوید، اسامہ اعوان اور مجاہد سمیت 6

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نجی اکیڈمی کو سیل کردیا،آر پی او فیصل رانا نے

واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے جس پر ایک ملزم گرفتار ہے ، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

مارے جارہے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے آر پی او نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں

انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

جنسی زیادتی بلیک میل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply