خیبر پختونخوا میں عالمی بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت اجاگر کیلئے اہم تقریب

جنسی استحصال کا شکار امریکی رکن پارلیمنٹ الیگزینڈریہ اور کانگریس پر دھاوے کا واقعہ

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن خواتین ) جنسی استحصال کا شکار

امریکی رکن پارلیمنٹ الیگزینڈریہ اوکاسیو کورٹیز ماضی میں اپنے ساتھ ہونے

والے جنسی استحصال کے واقعہ کا زکر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب

سائٹ پر رو پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس کی خاتون رکن سماجی رابطے

کی ویب سائٹ پر اس دن کا حال سنا رہی تھیں جب ٹرمپ کے مشتعل کے حامیوں

نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔ خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ

وہ خوفناک دن تھا اور ان کے دفتر کے دروازے کو ایک شخص زور زور سے پٹ

رہا تھا، وہ شخص بہت غصے میں تھا اور پوچھ رہا تھا کہ وہ کہاں چھپی ہے۔

امریکی رکن پارلیمنٹ الیگزینڈریہ

الیگزینڈریہ نے بتایا کہ قانون ساز ڈائریکٹر نے مجھے واش روم میں چھپا دیا اس

دوران حملہ آور مسلسل دروازہ پٹ رہا تھا اور کہتا جا رہا تھا کہ وہ زندگی میں

کبھی بھی پرسکون نہیں رہ سکا ہے۔ اس دوران خاتون رکن کانگریس روپڑیں اور

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا

خوف آج تک ان کے سر پر سوار ہے اور بڑی مشکلوں سے وہ نفسیاتی اور ذہنی

مسائل سے باہر آئیں۔ الیگزینڈریہ اوکاسیو کوٹیز نے مزید کہا کہ جب آپ پہلے کسی

صدمے سے دوچار ہو چکے ہوں تو کوئی دوسرا خوفزدہ لمحہ آپ کے ماضی کے

دکھوں کو ہرا کردیتا ہے اور یہی میرے ساتھ ہوا۔ کانگریس پر حملے کے واقعے

نے مجھے جنسی ہراسانی کا واقعہ پھر یاد دلا دیا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

جنسی استحصال کا شکار

Leave a Reply