دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، جنرل ندیم رضا

دنیا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، جنرل ندیم رضا

Spread the love

ایبٹ آباد کاکول (جے ٹی این آن لائن نیوز) جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قوم دہشت

گردی اورانتہا پسندی کیخلاف متحد ہے۔ دنیا پاکستان کی فروغ امن کیلئے کوششوں

کوتسلیم کرے، گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے

مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس

آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق

پی ایم اے کاکول پہنچنے پر کمانڈنٹ میجرجنرل عمربخاری نے جنرل ندیم رضا کا

استقبال کیا، پاس آﺅٹ ہونے والی لیڈی کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس شامل ہیں،

جو دونوں سری لنکن کیڈٹس پی ایم اے سے پاس آﺅٹ ہونے والی پہلی کیڈٹس ہیں،

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 18 کیڈٹس بھی شامل ہیں،

جبکہ پاس آﺅٹ ہونے والوں میں بلوچستان کے 60 کیڈٹس بھی شامل ہیں-

=-= یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں قیام امن کی کنجی،جنرل باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے نمایاں کارکردگی والے کیڈٹس میں

اعزازات، ایوارڈز تقسیم کئے۔ پاس آﺅٹ ہونے والوں میں سری لنکا، عراق،

مالدیپ، نیپال کے کیڈٹس شامل تھے، تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاس آﺅٹ

کیڈٹس درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں، پوری قوم کو

مسلح افواج سے توقعات وابستہ ہیں، تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل

ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد

ہے، پاکستان فروغ امن کیلئے کوشاں ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار

ادا کر رہے ہیں، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دنیا پاکستان

کی فروغ امن کیلئے کوششوں کو تسلیم کرے، دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی فوری نوٹس لے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply